برطانیہ میں مسجد کی بے حرمتی

برطانیہ میں مسجد کی بے حرمتی
برطانیہ میں مسجد کی بے حرمتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) مغرب میں اسلام دشمنی کا معاملہ اب مسلمانوں کو دھمکیوں اور ان کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی تک پہنچ گیا ہے ۔جنوبی لندن میں بائیں بازو کی تنظیم ’برٹن فرسٹ‘ کے مسلح غنڈے جوتوں سمیت ایک مسجد میں گھس گئے اور نمازیوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے علاوہ مسجد میں اپنی مسجد کی تبدیلیاں کرنے کے حکم دیتے رہے،یہ افسوسناک واقع کریفورڈ قصبہ کی مسجد میں پیش آیا ۔ غنڈوں کا کہنا تھا کہ مسجد باہر لکھی ہدایت کو مٹایا جائے کیونکہ ان میں عورتوں اور مردوں کو علیحدہ راستوں سے مسجد میں داخل ہونے کے لئے کہا گیا تھا۔غنڈوں نے اندر داخل ہوتے ہی مسجد کے امام سے بات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس میں ناکامی پر وہ نمازیوں سے بدتمیزی پر اتر آئے ۔انہوں نے کہا برطانیہ میں عورتیں اور مرد وں کے علیحدہ راستوں سے داخل ہونے اور علیحدہ علیحدہ بیٹھنے کے لئے نہ کہا جائے۔اس بیہودہ کاروائی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔جس میں غنڈہ گروہ کا لیڈر پال گولڈنگ کہہ رہا ہے کہ ہم’برٹن فرسٹ‘ کے لوگ ہیں اور جب ایک نمازی اسے انتہائی شائستہ انداز میں اسے کہتا ہے کہ وہ لوگ خدا کے گھر میں جوتوں سمیت نہ آئیں تو یہ بد بخت اس کی بات کو نظر انداز کر کے اپنی ناپاک یلغار جاری رکھتے ہیں، شدت پسند تنظیم کے لوگ اس سے پہلے بھی اس طرح کی کاروائیاں کر چکے ہیں یہ لوگ اکثر مسلمانوں کے علاقوں میں گشت کرتے رہتے ہیں۔

مزید :

انسانی حقوق -