خامیاں چھپانے کے لئے مرد جھوٹ بولتے ہیں، جدید تحقیق

خامیاں چھپانے کے لئے مرد جھوٹ بولتے ہیں، جدید تحقیق
خامیاں چھپانے کے لئے مرد جھوٹ بولتے ہیں، جدید تحقیق

  

لندن (بیورونیوز ) ایک نئی تحقیق کے مطابق مرد حضرات خواتین کے سامنے اپنے ایسے کارناموں کی بھی شیخی بگھیرتے رہتے ہیں، جن کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ اپنی خامیوں کو چھپانے کے لئے مرد اکثر جھوٹ کا بھی سہارا لیتے ہیں۔ نئی تحقیق کے لئے کئے گئے سروے کے دوران یہ حقائق سامنے آئے کہ 10میں سے 7مرد یعنی 70 فیصد اپنی قابلیت کو شیخی بگھورتے ہوئے بڑھ چڑھ کر بیان کرتے ہیں جبکہ 50 فیصد مردوں نے یہ اعتراف کیا کہ وہ ایسے شعبوں میں بھی مہارت رکھنے کا دعوی کرتے ہیں، جن کے بارے میں انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا۔ مردوں میں شیخی بگھورنے کی عادت اس ضرورت سے جنم لیتی ہے، جو ان کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہے جبکہ ایک فیصد مردوں کا کہنا ہے کہ وہ شیخی اس لئے بگھورتے ہیں تاکہ دوسرے ان کی عزت کریں۔ لنکاشائر یونیورسٹی میں ماہر نفسیات پروفیسر کیری کوپر کا کہنا ہے کہ مرد چوں کہ خود کو خواتین سے برتر سمجھتے ہیں، لہذا انہیں دوسروں کو متاثر کرنے کی زیادہ ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ مردوں کے شیخی بگھورنے کی وجہ معاشرے میں مرد کی خواتین پر برتری کا روایتی طرز عمل بھی ہے۔ مردوں کا شیخی بگھورنے کا مقصد جنس مخالف کی قربت کا حصول بھی ہوتا ہے۔ سروے کے دوران 50فیصد مردوں نے خود اعتمادی میں اضافہ کے لئے شیخی بگھورنے یعنی اپنے چھوٹے چھوٹے کارناموںکو بڑھ چڑھ کر بیان کرنے کو وجہ قرار دیا جبکہ 42 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ دوسروں کی نظر میں اچھا بننے کے لئے جھوٹ بولتے ہیں۔ دوسری طرف سروے کہتا ہے کہ 37 فیصد خواتین شیخی بگھورنے والے مردوں کے جھانسے میں آجاتی ہیں جبکہ 54 فیصد مردوں کے شیخی بگھورنے کے باوجود ان سے متاثر نہیں ہوتیں۔ تحقیق کے مطابق شیخی بگھورنے والے مردوں کی اکثریت نوجوانی سے تعلق رکھتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس