چائے کے ان گنت فوائد

چائے کے ان گنت فوائد
چائے کے ان گنت فوائد

  

نیودہلی (بیورونیوز ) چائے وہ مشروب ہے، جو دنیا بھر میں کسی نہ کسی شکل میں ضرور استعمال کیا جا رہا ہے۔ چائے کے نقصانات اور فوائد پر عرصہ دراز سے بحث چل رہی ہے، لیکن آج کی جدید میڈیکل سائنس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ سبز چائے کیفین (اعصابی نظام کو تحریک دینے والا جزو) کی موجودگی کے باعث زبردست طبی فوائد کی حامل ہوتی ہے۔ یہاں ہم آپ کو جدید تحقیقات کی روشنی میں چائے کے حیران کن فوائد کے بارے میں آگاہی دیں گے۔

امراض قلب: چائے خون کی گردش کو تیز کرکے اس کے جمنے کے امکانات کو معدوم کر دیتی ہے۔ اس کے علاوہ چائے میں فلیوونوائیڈز نامی اینٹی آکسائیڈینٹ بھی ہوتا ہے، جو امراض قلب کے خطرات کو کم کر دیتا ہے۔

جسمانی آبیدگی (hydration): گو کہ بہت زیادہ ورزش اور دفتر میں کام کرنے کے بعد جسمانی آبیدگی کا پانی ہی بہت بڑا ذریعہ ہے لیکن کچھ سائنسدانوں کا خیال ہے جسمانی آبیدگی کے لئے چائے کی اہمیت پانی سے کسی طور پر بھی کم نہیں۔

دانتوں کی حفاظت: آپ یقین کریں یا ناں لیکن یہ حقیقت ہے کہ چائے کا باقاعدہ استعمال نہ صرف دانتوں کو مضبوط بناتا ہے بلکہ انہیں خراب ہونے سے بھی بچاتا ہے۔ چائے فلورائیڈ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، جو دانتوں کی صحت کے لئے نہایت ضروری سمجھا جاتا ہے۔

وزن گھٹانا: کچھ ماہرین کی تحقیقات یہ ثابت کرتی ہیں کہ چائے کا باقاعدہ استعمال وزن گھٹانے میں نہایت معاون ہے کیوں کہ چائے کیلوریز کے اخراج کے عمل کو تیز کرتے ہوئے جسم میں فیٹس کو کم کر دیتی ہے۔

یاداشت کی بہتری: ماہرین کے مطابق چائے دماغ میں موجود یاداشت کے خلیوں کو مضبوط کرتی ہے، جس کی وجہ سے ہم الزائمر جیسی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

کینسرسے لڑائی: حال ہی میں کچھ سائنسدانوں کی طرف سے پیش کی جانے والی تحقیقات یہ بتاتی ہیں کہ چائے کینسر سے بچاﺅ میں نہایت معاون ہے۔ اگرچہ چائے کے فوائد یا نقصانات پر مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے لیکن دستیاب معلومات کے مطابق جو لوگ روزانہ پانچ کپ چائے پیتے ہیں، ان میں غدود، منہ اور چھاتی کے کینسر کے خدشات کم ہو جاتے ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت