تحریک انصاف نے الطاف حسین کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی، برطانیہ کو بھی خط لکھ دیا

تحریک انصاف نے الطاف حسین کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی، برطانیہ کو بھی خط ...
تحریک انصاف نے الطاف حسین کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی، برطانیہ کو بھی خط لکھ دیا

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تھانہ درخشاں میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے ۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کراچی کے صدر علی زیدی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی سپورٹ ختم ہو چکی ہے اور اور دھمکی کی سیاست سے ہم سب تنگ آ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ درخشاں میں انہوں نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے اور وہ مقدمے کی کاپی کو سوشل میڈیا پر پھیلا دیں گے ۔ انہوں نے رینجرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز نے ہر کسی کے خلاف کاروائی کی ہے اور ان کے آنے سے شہر میں امن ہوا ہے ۔ الطاف حسین پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد نے قلم سے بندوق کی سیاست کی ہے اور وہ سیاسی جماعت کے کیسے لیڈر ہیں جو پاکستان بھی آنے سے ڈرتے ہیں ۔

اس موقع پر علی زیدی نے مزید بتایا کہ انہوں نے حکومت برطانیہ کو خط لکھ دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ برطانیہ اپنے شہری کو اشتعال انگیز تقاریر کرنے سے روکے ۔ انہوں نے بتایا کہ خط میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا برطانیہ اپنی حکومت کے خلاف بات کرنے کی اجازت دے سکتی ہے ؟ علی زیدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے برطانیہ سے الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -