ممبئی حملوں میں را ملوث ہے‘سینیٹر رحمان ملک

ممبئی حملوں میں را ملوث ہے‘سینیٹر رحمان ملک
ممبئی حملوں میں را ملوث ہے‘سینیٹر رحمان ملک

  

کراچی (ویب ڈیسک) پی پی پی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ممبئی اور سمجھوتہ ایکسپریس کے حملے میں ’’را‘‘ ملوث تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کو چیلنج کرتے ہیں کہ انہیں غلط ثابت کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں داعش کا ہاتھ ہے، سانحہ صفورہ میں ملوث ملزموں کا داعش سے تعلقات کا اعتراف اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ اس تنظیم کا ملک میں وجود ہے اور کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ایک بیان میں رحمان ملک نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو داعش کی جانب سے دھمکیوں اور ملک بالخصوص کراچی میں دہشتگرد کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی ہے۔

مزید :

کراچی -