مشرف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دیں، جیسی جیکسن کا نواز شریف کو خط

مشرف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دیں، جیسی جیکسن کا نواز شریف کو خط
مشرف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دیں، جیسی جیکسن کا نواز شریف کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) معروف امریکی سماجی رہنما جیسی جیکسن نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں سے نکال کر بیرون ملک علاج کرانے کی اجازت دیں۔ پرویز مشرف کو بیرون ملک علاج کی ضرورت ہے، ان کی طبی رپورٹوں کے مطابق انہیں بیرون ملک علاج کی فوری ضرورت ہے، اس ہفتے بیگم صہبا مشرف نے مشرف کی صحت کے بارے میں بتایا جس پر ہم سب کو تشویش ہے، پاکستان کا دوست ہونے کے ناطے میں ہروقت پاکستان کی مدد کرنے کیلئے تیار ہوں، جب آپ اور آپ کے بھائی سے ملا تھا مجھے آپ کی مدد کرکے خوشی ہوئی تھی اور اب بھی اسی جذبے کے ساتھ آپ سے اپیل کررہا ہوں۔