عرب ریاست میں بہترین نوکریوں کی 3 ہزار اسامیاں

عرب ریاست میں بہترین نوکریوں کی 3 ہزار اسامیاں
عرب ریاست میں بہترین نوکریوں کی 3 ہزار اسامیاں

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ایک بڑی کمپنی نے دبئی میں اپنے گرینڈ تعمیراتی، رہائشی اور ہاسپٹلٹی پراجیکٹ کے لئے ہزاروں ملازمین کی بھرتی کا آغاز کردیا ہے۔

اخبار ’’گلف نیوز‘‘ کے مطابق الحبتور گروپ (Al Habtoor Group) شیخ زائد روڈ پر تین اعلیٰ معیار کے ہوٹل اور تین لگژری رہائشی ٹاور تعمیر کررہا ہے۔ اس پراجیکٹ کیلئے ابتدائی طور پر 3,000 سے زائد ملازمین براہ راست بھرتی کئے جائیں گے۔ پراجیکٹ کی تعمیر رواں سال کے آخر میں مکمل ہونا متوقع ہے اور اس کا تعمیراتی کام دبئی واٹر کینال کے کنارے جاری ہے۔

مزید پڑھیں:دبئی میں مزدوروں کی شامت

کمپنی کا کہنا ہے کہ دستیاب ملازمتوں کی تعداد مزید بڑھنے کی توقع ہے کیونکہ تھرڈ پارٹی کنٹریکٹرز اور رہائشی ٹاورز میں قیام پذیر ہونے والوں کو مزید ملازمین کی ضرورت ہوگی۔ الحبتور سٹی میں قائم کئے جانے والے واٹر تھیٹر کیلئے ہی 150 ملازمین درکار ہوں گے۔

ملازمت کے خواہشمندوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہوٹلوں کی انتظامیہ Starwood کو براہ راست CV بھیج سکتے ہیں یا دوسری صورت میں الحبتور گروپ کے ای میل ایڈریس careers@habtoor.com پر بھی درخواستیں ارسال کی جاسکتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -