عدالت کا انوکھا فیصلہ، مظلوم آدمی کو جرمانہ، موبائل چور کو 11 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے کیونکہ۔۔۔

عدالت کا انوکھا فیصلہ، مظلوم آدمی کو جرمانہ، موبائل چور کو 11 لاکھ روپے ادا ...
عدالت کا انوکھا فیصلہ، مظلوم آدمی کو جرمانہ، موبائل چور کو 11 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے کیونکہ۔۔۔

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) خطرناک جرائم کا نشانہ بننے والے مظلوموں کے ساتھ ہمدردی اور ان کے نقصان کی تلافی کی توقع کی جاتی ہے لیکن چین میں ڈکیتی سے بچنے کی کوشش کرنے اور ڈاکو کی پٹائی کرنے پر ایک شہری کو سزا سنادی گئی۔

اخبار ’’گلوبل ٹائمز‘‘ کے مطابق یوآن نامی شہری کو زینگ نامی ڈاکو نے گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر ڈونگ گن میں لوٹنے کی کوشش کی جس پر یوآن نے شدید مزاحمت کی۔ ڈاکو یوآن کا موبائل فون چھیننا چاہتا تھا لیکن اس کی طرف سے مزاحمت پربھاگ کھڑا ہوا۔ یوآن نے اپنے دو ساتھیوں سے مل کر اس کا تعاقب کیا اور بالآخر اسے پکڑ کر اس کی خوب پٹائی کی۔ بظاہر تویہ معاملہ ختم ہوگیا لیکن اگلی صبح اس وقت ایک اور دلچسپ کہانی کا آغاز ہوگیا جب پٹنے والا ڈاکو شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:بھارتی عدالت نے شوہر کو کام چور بیوی کے خلاف طلاق کا حق دے دیا 

جب یہ معاملہ عدالت میں پیش کیا گیا تو جج صاحب نے ناقابل یقین فیصلہ سناتے ہوئے یوآن کو 70 ہزار یوان (تقریباً 11 لاکھ پاکستانی روپے) کا جرمانہ کردیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ یوآن نے اقدام ڈکیتی کے مرتکب زینگ کی طرف سے ڈکیتی کی کوشش کی اطلاع پولیس کو دئیے بغیر ہی اس کی پٹائی کرکے اسے زخمی کردیا تھا، اور یوں وہ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تھا۔ یوآن اور اس کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ سزا کے خلاف اپیل نہیں کریں گے۔ دوسری جانب مار کھانے والے ڈاکو کے خلاف قانونی کارروائی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -