برطانوی سفارتخانے کو دبئی میں فراڈیوں نے لوٹ لیا، ایسا واقعہ جو پوری دنیا کے سامنے شرمندگی کا سبب بن گیا

برطانوی سفارتخانے کو دبئی میں فراڈیوں نے لوٹ لیا، ایسا واقعہ جو پوری دنیا کے ...
برطانوی سفارتخانے کو دبئی میں فراڈیوں نے لوٹ لیا، ایسا واقعہ جو پوری دنیا کے سامنے شرمندگی کا سبب بن گیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی عام آدمی کو نوسرباز لوٹ لیں تو بات سمجھ بھی آتی ہے لیکن یہاں تو نوسربازوں نے برطانوی سفارت کاروں کو ہی 9لاکھ پاؤنڈ (تقریباًساڑھے 14کروڑ روپے) کا ٹیکہ لگا دیا۔

ہوا یوں کہ جون میں کچھ لوگ دبئی میں موجود برطانوی سفارتخانے میں آئے اور سفارتی عملے کو اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ دفتر خارجہ کے سپلائرز ہیں اور پھر انہوں نے 8لاکھ89ہزار840پاؤنڈ ٹیکس دہندگان کی مد میں ٹرانسفر کیے اور چلتے بنے۔ برطانوی حکومت اور پولیس دونوں مل کر دبئی میں واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں لیکن اب تک صرف12ہزار 235پاؤنڈ (تقریباً 19لاکھ روپے) ہی برآمد کیے جاسکے ہیں۔

مزید پڑھیں:برطانیہ سے کروڑوں روپے لوٹ کر واپس آنے والا پاکستانی گرفتار،پیسہ کمانے کا ایسا طریقہ کہ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے

برطانوی پارلیمان کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین کرسپن بلنٹ نے فراڈ پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی بڑی رقم ضائع ہونے سے بین الاقوامی آپریشنز شدید متاثر ہوں گے۔انہوں نے ڈیلی ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شعبے کا بجٹ دیگر ڈیپارٹمنٹ کی نسبت پہلے ہی بہت کم ہوتا ہے، ایسے میں اتنی بڑی رقم کے فراڈ کا واقعہ نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ اگر حکام یہ رقم برآمد کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو اس کا پالیسی سازی کی اہلیت پر بہت اثر پڑے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -