کراچی میں فسادات کروانے کے لیے 2 علاقائی جماعتیں سر گرم ہیں : بلاول ہاﺅس

کراچی میں فسادات کروانے کے لیے 2 علاقائی جماعتیں سر گرم ہیں : بلاول ہاﺅس
کراچی میں فسادات کروانے کے لیے 2 علاقائی جماعتیں سر گرم ہیں : بلاول ہاﺅس

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکز بلاول ہاﺅس کی جانب سے بیان دیا گیا ہے کہ کراچی میں ہونے والے فسادات میں 2 علاقائی جماعتیں سرگرم ہیں ۔

میڈیا کو جاری بیان میں بلاول ہاﺅس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی کے حالات کو جان بوجھ کر خراب کیا جا رہا ہے اور اس عمل میں 2 علاقائی جماعتیں ملوث ہیں ۔ بلاول ہاﺅس سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاست میں ذاتیات کا ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ ملک میں بازاری سیاست کے سب سے برے علمبردار تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیں ۔

مزید :

کراچی -