پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا مشترکہ آپریشن، بڑی کامیابی حاصل کرلی

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا مشترکہ آپریشن، بڑی کامیابی حاصل کرلی
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا مشترکہ آپریشن، بڑی کامیابی حاصل کرلی

  

ابوظہبی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بیرون ملک جا کر پاکستان کا نام بدنام کرنے والے جرائم پیشہ افراد ملک کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہوتے ہیں جو دیار غیر میں شریف النفس پاکستانیوں کی عزت بھی پامال کر دیتے ہیں۔ عقیل خان بھی ہمارے معاشرے کا ایک ایسا ناسور تھا جوفیس بک کے ذریعے دبئی میں اپنا منشیات کا دھندہ چلا رہا تھا،2012ء میں اسے دبئی میں قید کی سزا ہوئی اور بعد ازاں ڈی پورٹ کر دیا گیا لیکن اس نے اپنی مکروہ حرکت پھر بھی ترک نہیں کی اور پاکستان آ کر اپنے گینگ کو یہاں سے چلانے لگا۔ عقیل خان پشاور کا رہائشی ہے اور دبئی میں اس کے گینگ میں درجنوں منشیات فروش شامل ہیں جنہیں یہ فیس بک کے ذریعے احکامات دیتا تھا۔وزارت داخلہ دبئی نے عقیل خان کا سراغ لگانے کے بعد پاکستانی وزارت داخلہ سے رابطہ کیا اور مدد کی اپیل کی جس پر پاکستانی حکام نے عقیل خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ادھردبئی پولیس نے اس گینگ کے 40ارکان کو حراست میں لے لیا ہے جن سے 160کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ دبئی پولیس نے منشیات کے عادی 80افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:خاتون نے 25منٹ میں تین بینک لوٹ ڈا لے،پولیس کو بھی چکرا دیا

دبئی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ عقیل خان کو اندازہ نہیں تھا کہ دبئی اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے دیگر ممالک میں موجود مجرموں کے خلاف بھی کارروائی کرسکتا ہے۔ اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ہم کسی بھی براعظم میں مجرموں کی سرکوبی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -