شہر کے بیچوں بیچ جہازوں کیلئے رن وے، یہ ناقابل یقین ائیرپورٹ کہاں بنایا جائے گا؟ جانئے

شہر کے بیچوں بیچ جہازوں کیلئے رن وے، یہ ناقابل یقین ائیرپورٹ کہاں بنایا جائے ...
شہر کے بیچوں بیچ جہازوں کیلئے رن وے، یہ ناقابل یقین ائیرپورٹ کہاں بنایا جائے گا؟ جانئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ نے کبھی ایسا سوچا ہے کہ الگ ایئرپورٹس کی بجائے جہاز بھی شہروں کی سڑکوں پر لینڈ کریں اور وہیں سے اڑان بھریں جہاں دیگر گاڑیوں کی آمدورفت بھی ہو رہی ہوتی ہے؟ یا اگر بالکل گاڑیوں کے ساتھ سڑک پر نہیں تو جہازوں کے لیے فلائی اوورز کی طرح کے رن وے بنا دئیے جائیں جو دوسری سڑکوں کے عین اوپر ہوں، جیسے میٹرو بس کا ٹریک؟لندن آرکیٹیکچرل سکول کے ایک ماہر ایلیکس سٹن نے مستقبل میں ایئرپورٹس کا بالکل یہی ماڈل پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں:مستقبل کے حیرت انگیز تعمیراتی منصوبے

ایلیکس سٹن کا کہنا ہے کہ فضائی مسافروں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے اور 2030ء تک یہ دوگنا ہو جائے گی۔ ایئرپورٹس کے نئے ماڈل کے تحت ہوائی اڈے شہر کے دیگر انفراسٹرکچر میں ضم ہو جائیں گے اور جہاز شہر کے وسط میں آ کر رکیں گے اور وہیں سے پرواز شروع کریں گے، اس طرح مسافروں کو ایئرپورٹ پہنچنے کے لیے درکار وقت کی بچت ہو گی اور دیگر صعوبتوں سے بھی نجات مل جائے گی۔ایلیکس نے کہا کہ اس سسٹم میں مسافروں کی ایئرپورٹ پر طویل قطاروں کی بجائے انہیں گھر پر ہی ایک پرسنل ڈیجیٹل بیگ ٹیگ مہیا کر دیا جائے گا جس کے ساتھ معمولی چیکنگ کے بعداپنے گھر کے بالکل پاس سے ہی وہ طیارے میں سوار ہو سکیں گے۔ مسافروں کو ڈیجیٹل طریقے سے معلومات فراہم کی جائیں گی کہ ان کی فلائٹ کس گیٹ پراور کس وقت آ رہی ہے، فلائٹ کا نام اور نمبر طیارے کے سامنے والے حصے پر بھی سکرین میں لکھا ہو گاجس سے مسافروں کو اپنی پروازمیں سوار ہونے میں آسانی ہو گی۔ ایلیکس کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہوم میں یہ تجربہ کیا جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -