شدید گرمی میں بچہ مہنگی ترین گاڑی کے اندر لاک ہوگیا تو اِس ماں نے کیا کیا؟ جان کر کسی کو بھی یقین نہ آئے

شدید گرمی میں بچہ مہنگی ترین گاڑی کے اندر لاک ہوگیا تو اِس ماں نے کیا کیا؟ جان ...
شدید گرمی میں بچہ مہنگی ترین گاڑی کے اندر لاک ہوگیا تو اِس ماں نے کیا کیا؟ جان کر کسی کو بھی یقین نہ آئے

  

شنگھائی(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر خدانخواستہ آپ کی مہنگی بی ایم ڈبلیو گاڑی میں آپ کا بچہ لاک ہو جائے اور خوف کے باعث رو رو کر نڈھال ہو رہا ہو ایسے میں گیٹ کا شیشہ توڑنے کے سوا کوئی چارہ نہ ہو تو آپ کیا کریں گے؟ہو سکتا ہے آپ رحم دل ماں یا باپ ہوں اور شیشہ توڑ کر بچے کوباہر نکالنے کو ترجیح دیں لیکن چین کی اس خاتون نے ایسا نہیں کیا۔ چینی صوبے ژی جیانگ کے شہر ژی وو میں ایک خاتون اپنے 3سالہ بچے کو بی ایم ڈبلیو کار میں چھوڑ کر مارکیٹ میں جاتی ہے لیکن وہاں کار کی چابیاں گم کر بیٹھتی ہے۔ واپس آنے پر خاتون نے دیکھا کہ بچہ کار میں بری طرح رو رہا تھا اور کھڑی کے شیشے کو ننھے منے ہاتھوں سے پیٹ رہا تھا۔خاتون نے لاک ماسٹر کو فون کیااور اس کا انتظار کرنے لگی ، اتنے میں لوگ گاڑی کے گرد جمع ہو گئے اور انہوں نے ریسکیوورکرز کو فون کر دیا۔ ریسکیوورکرز نے بچے کی بری حالت دیکھ کر گاڑی کا شیشہ توڑ کر اسے باہر نکالنا چاہا لیکن خاتون نے انہیں منع کر دیا اور کہا کہ میں لاک ماسٹر کا انتظار کر لوں گی، میں گیٹ کی مرمت پر اتنی زیادہ رقم خرچ نہیں کرسکتی۔

مزید پڑھیں:گھر والوں کی چھوٹی سی بھول، کھڑی گاڑی میں 4 سالہ سعودی بچہ انتقال کرگیا، جانئے اور احتیاط سے کام لیں

آخرکار جب ریسکیوورکرز نے دیکھا کہ کار میں گرمی اور آکسیجن کی کمی سے بچے کی حالت غیر ہو رہی ہے تو انہوں نے خاتون کی ناراضی کے باوجود کار کا شیشہ توڑ کر بچے کو باہر نکال لیا۔ سوشل میڈیا پر خاتون کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ ایک شخص نے کہا کہ یہ خاتون اولاد کے قابل ہی نہیں ہے۔ ایک اور شخص نے لکھا کہ خاتون کو اس طرح بچے کو کارمیں چھوڑ کر نہیں جانا چاہیے تھا، یہ کسی طرح بھی ٹھیک نہیں۔ ایک لڑکی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مہنگی کار ہی خاتون کا اصل بیٹا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -