قوم کیلئے زبردست خوشخبری، ملک کا دفاع اب اور بھی مضبوط، معاہدہ ہوگیا

قوم کیلئے زبردست خوشخبری، ملک کا دفاع اب اور بھی مضبوط، معاہدہ ہوگیا
قوم کیلئے زبردست خوشخبری، ملک کا دفاع اب اور بھی مضبوط، معاہدہ ہوگیا

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ائیرفورس نے اپنے F-16 طیاروں کی ہدف تلاش کرنے اور نشانہ لگانے کی صلاحیت کو اعلیٰ ترین بنانے کیلئے امریکی کمپنی لاک ہیڈمارٹن کے ساتھ ایک انتہائی اہم معاہدہ کرلیا ہے۔

نیوز ویب سائٹ marketwatch.com کے مطابق اس معاہدے کے تحت پاکستان کے F-16 جنگی طیاروں کیلئے 15 نئے Sniper Advanced Targeting Pods (ATP) سسٹم تیار کئے جائین گے جبکہ موجودہ 22 سسٹمز کو اپ گریڈ بھی کیا جائے گا۔ اپ گریڈ کا آغاز 2015ء کے اواخر میں متوقع ہے جبکہ نئے سسٹمز کی ڈلیوری بھی رواں سال کے آخر میں شروع ہوجائے گی۔

سنائپر ATP سسٹم پائلٹ کو ہائی ریزولیشن تصاویر فراہم کرکے درست نشانہ لگانے کے قابل بناتا ہے۔ یہ لانگ رینج پر موجود چھوٹے اہداف کو ڈھونڈنے، پہچاننے، خود کار ٹریکنگ کرنے اور Laser designation کی صلاحیت بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ نظام ساکت اور متحرک اہداف کے خلاف تمام لیزر اور جی پی ایس گائیڈڈ ہتھیاروں کا استعمال بھی ممکن بناتا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جدید ترین سنائپر ATP اور پاک فضائیہ کے شاہینوں کی مہارت کا مجموعہ دشمن کیلئے خوفناک ترین ہتھیار ثابت ہوگا۔

مزید :

قومی -