مدینہ کی مسجد میں 4 بھائیوں کی ایک ایسی حرکت کہ حکومت حرکت میں آگئی، سخت ایکشن

مدینہ کی مسجد میں 4 بھائیوں کی ایک ایسی حرکت کہ حکومت حرکت میں آگئی، سخت ایکشن
مدینہ کی مسجد میں 4 بھائیوں کی ایک ایسی حرکت کہ حکومت حرکت میں آگئی، سخت ایکشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلمانوں کیلئے ہر مسجد ہی قابل احترام ہے مگر مسجد نبویؐ کے تقدس کا تو مقام ہی اور ہے، لیکن اس مقدس مقام پر بھی چار بھائیوں نے انتہائی افسوسناک حرکت کا مظاہرہ کرڈالا۔
سعودی نیوز سائٹ Al Marsad کے مطابق 10 سے 17سال عمروں کے چار بھائی مسجد نبویؐ کے اندر بیٹھ کر تاش کھیلتے ہوئے پکڑے گئے۔ ابتائی طور پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ چاروں اعتکاف بیٹھے تھے لیکن مقامی پولیس کے نمائندہ فہد الغانم کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ چاروں بھائی اعتکاف نہیں بیٹھے تھے بلکہ نماز فجر کے بعد اپنے والدین کے منتطر تھے۔ سب سے چھوٹے بھائی کے پاس تاش تھی اور چاروں نے وقت گزارنے کیلئے مسجد میں ہی تاش کھیلنا شروع کردی۔ پولیس نمائندہ کے مطابق چاروں کو مزید کارروائی کیلئے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:مسجد نبوی ﷺ شریف کی پارکنگ کیلئے بھاری رقوم ہتھیانے کا انکشاف، انتظامیہ حرکت میں آ گئی
اس واقعے کی تصاویر اور خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اشتعال اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور مسجد میں تفریحی مشغلہ اختیار کرنے کی سخت ترین مذمت کی گئی۔ مدینہ کی ایک مسجد کے امام عبداللہ بن محمدنے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ اعتکاف کے حقیقی روحانی مقصد کو پہچاننے کی ضرورت ہے، مساجد تفریح طبع کی جگہ نہیں ہیں۔