بظاہر بے ضرر نظر آنے والی کس چیز نے خاتون کی ٹانگ کی یہ حالت بنادی؟ جان کر آپ بھی گھبرا جائیں گے
لندن (نیوز ڈیسک) پودوں کے درمیان چہل قدمی کرنا بہت ہی مسحور کن لگتا ہے، اگر ان پودوں میں وہ خوفناک زہریلا پودا شامل نہ ہو کہ جس کے ساتھ محض چھونے سے ہی جسم بدترین زخموں سے بھر جاتا ہے۔
شمالی لندن سے تعلق رکھنے والی خاتون این کوئنلین بھی اپنے گھر کے پاس چہل قدمی کررہی تھیں کہ خنزیر بوٹی (Giant hogweed) نامی زہریلے پودے کے ساتھ ان کی ٹانگ چھوگئی۔ بس پھر کیا تھا کچھ ہی وقت میں ان کی ٹانگ پر زخم بننا شروع ہوگئے اور شدید سوجن بھی پیدا ہونے لگی۔ این کی ٹانگ پر پیپ سے بھرے بڑے بڑے زخم بن گئے اور یہ اس قدر پھول گئی کہ اسے حرکت دینا بھی ممکن نہ رہا۔ ان کی ٹانگ کو دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ گویا درجن بھر زہریلے سانپوں نے اسے ڈسا ہو، لیکن ناقابل یقین حقیقت یہی ہے کہ ان کی ٹانگ بظاہر خوبصورت نظر آنے والا سفید پھولوں والے پودے سے چھوئی تھی۔ این چار دن ہسپتال مین گزارنے کے بعد گھر منتقل ہوگئیں، لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود حرکت کرنے سے قاصر ہیں۔
مزید پڑھیں:اگر جسم کا کوئی عضو کٹ جائے تو فوری طور پر کیا کرنا چاہئے؟ انتہائی مفید معلومات
Giant hogweed انتہائی زہریلا پودا ہے۔ دراصل یہ جسم کی دھوپ سہنے کی صلاحیت ختم کردیتا ہے اور اسے چھونے کے بعد جیسے ہی جسم پر دھوپ پڑتی ہے تو جلد جھلس جاتی ہے اور اعضاء میں میں سوجن اور زخم بن جاتے ہیں۔ اس کی بلندی 10 فٹ تک ہوسکتی ہے اور اگر بدقسمتی سے یہ آنکھوں سے چھوجائے تو بینائی ضائع ہوسکتی ہے۔ بچوں کو خاص طور پر اس سے دور رکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ پودا بنیادی طور پر مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنا ہے لیکن اب یہ دیگر ممالک میں بھی پایا جاتا ہے۔ اسے ابتدائی طور پر ڈیکوریشن کیلئے دیگر ممالک لے جایا گیا تھا۔