پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں مسئلہ کشمیر کی بات نہ ہونے کی وجہ سے عید ملن پارٹی میں نہیں جا رہے : سید علی گیلانی

پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں مسئلہ کشمیر کی بات نہ ہونے کی وجہ سے عید ملن ...
پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں مسئلہ کشمیر کی بات نہ ہونے کی وجہ سے عید ملن پارٹی میں نہیں جا رہے : سید علی گیلانی

  

سری نگر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کشمیر کے حریت رہنماءسید علی گیلانی نے کہا ہے کہ روس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات ہوئی تھی جس میں کشمیر کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی اس لیے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے منعقد کی جانے والی عید ملن پارٹی میں شریک نہیں ہوں گے ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان 1947 ءسے کشمیر کاز کی حمایت کر رہا ہے لیکن اگر پاک بھارت رہنماﺅں کی ملاقات میں کشمیر کا تذکرہ نہ ہو تو کشمیریوں کو صدمہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے ٹریک 2 پر متعدد مرتبہ بات کی گئی ہے لیکن یہ مسئلہ حل نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حریت رہنماءپاکستان کے اندر یہ احساس جگانا چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک بھارت کے ساتھ تجارت کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -