پاکستان میں بچوں کی تعلیم کیلئے کام کرنا چاہ رہی ہوں جس پر لوگوں کو تکلیف ہے: ریحام خان

پاکستان میں بچوں کی تعلیم کیلئے کام کرنا چاہ رہی ہوں جس پر لوگوں کو تکلیف ہے: ...
پاکستان میں بچوں کی تعلیم کیلئے کام کرنا چاہ رہی ہوں جس پر لوگوں کو تکلیف ہے: ریحام خان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ وہ بھولی بھالی سی بچی نہیں ہیں جو کسی کی دھمکی میں آ جائیں گی۔ پاکستان میں بچوں کی تعلیم کیلئے کام کرنا چاہتی ہیں اس لئے لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل ”سماء“ سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ انہیں جعلی ڈگری کے معاملے پر صفائی دینے کی کوئی ضرورت نہیں تھی تاہم وہ عمران خان کی اہلیہ ہونے کے ناطے اس کی وضاحت ضروری سمجھتی ہیں اور اس لئے بیان دے رہی ہیں تاکہ اگر کسی کے ذہن میں کوئی شک ہے تو وہ دور ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ کہ یہ بات نازیبا بات ہے کیونکہ اس طرح کی باتوں سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ تو کوئی گورنمنٹ آفیسر ہیں اور نہ ہی ان کے پاس کوئی عہدہ ہے وہ صرف پاکستان میں بچوں کی تعلیم کیلئے کام کرنا چاہ رہی ہیں اور اسی وجہ سے لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے لیکن سازشیں کرنے والے یاد رکھیں کہ وہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -