عید سپیشل ٹرین نے حکومت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

عید سپیشل ٹرین نے حکومت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
عید سپیشل ٹرین نے حکومت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر چلائی جانے والی خصوصی ٹرین نے حکومت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عید سپیشل ٹرینوں میں امید کی جا رہی تھی کہ تقریباً 8 ہزار 5 سو افراد بکنگ کروائیں گے لیکن مسافروں کی جانب سے محض 5 ہزار ٹکٹوں کی بکنگ کروائی گئی ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو امید تھی کہ اس ٹرین کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد کی آمدنی متوقع تھی لیکن یہ ٹرین محض 52 لاکھ روپے ہی کما سکی ہے ۔

مزید :

بزنس -