آزاد کشمیر میں بھارتی ڈرون مار گرائے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں: بھارتی فوج

آزاد کشمیر میں بھارتی ڈرون مار گرائے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں: بھارتی فوج
آزاد کشمیر میں بھارتی ڈرون مار گرائے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں: بھارتی فوج

  

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج نے پاکستانی حدود میں جاسوس ڈرون مار گرائے جانے کی خبروں کی تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی جاسوس ڈرون مار گرانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق بھارتی فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ” آزاد کشمیر میں کسی ڈرون کے تباہ ہونے کی خبریں گردش کر رہیں لیکن بھارت کا کوئی بھی ڈرون طیارہ یا بغیر پائلٹ طیارہ تباہ نہیں ہوا ہے“۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی ائیرٹورس کے ایک عہدیدار نے بھی ان خبروں کی تردید کی ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بدھ کے روز جاری بیان میں کہاگیا تھا کہ پاکستان نے بھارت کا جاسوس طیارہ مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کا جاسوس طیارہ پاکستانی حدودمیں آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں پرواز کے دوران تصاویر بنارہاتھا کہ سیکیورٹی فورسز نے اسے نشانہ بنایا اور مارگرایا جس کی تصاویر بھی جاری کردی گئیں۔

حکام کے مطابق ٹیکنیکل ٹیم جاسوس طیارے کا جائزہ لے گی اور یہ جانچ پڑتال کی جائے گی کہ یہ ڈرون طیارہ کس نوعیت کی تصاویر بھارت میں بھیج رہاتھا۔ ذرائع نے بتایاکہ ڈرون مارے جانے کے بعد سرحدی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی جبکہ بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے ایل اوسی پر ڈرون طیارے کی حرکت کے بارے میں باز پرس بھی کی جائے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -