ہائی کورٹ :عورتوں کی بلدیاتی نشستوں پر انتخاب کو تحریک انصاف کی خواتین نے چیلنج کردیا

ہائی کورٹ :عورتوں کی بلدیاتی نشستوں پر انتخاب کو تحریک انصاف کی خواتین نے ...
ہائی کورٹ :عورتوں کی بلدیاتی نشستوں پر انتخاب کو تحریک انصاف کی خواتین نے چیلنج کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کے خواتین ونگ نے بلدیاتی انتخابات کے لئے خواتین کی مخصوص نشستوں کے قانون کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر زرقا تیمور کی جانب دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے خواتین کی مخصوص نشستوں کا قانون امتیازی اور قابل اعتراض ہے ایک مخصوص جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لئے یہ قانون بنایا گیا ہے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں کا قانون آئین سے متصادم ہے اور اس کا طریقہ کار قومی اور صوبائی اسمبلی کے طریقہ کار سے بالکل الٹ ہے۔ درخواست گزار کے مطابق نئے قانون کی وجہ سے حکمران جماعت کو تو فائدہ ہونا ہے تاہم اس سے دوسری جماعت کی خواتین میں مایوسی پھیل رہی ہے ،عدالت لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کی شق 14کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم کرے۔

مزید :

لاہور -