سیشن کورٹ :عدالتی احکام پر عمل درآمد نہ کرنے والے 10ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ کا حکم

سیشن کورٹ :عدالتی احکام پر عمل درآمد نہ کرنے والے 10ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ ...
سیشن کورٹ :عدالتی احکام پر عمل درآمد نہ کرنے والے 10ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج مظہرسلیم رامے نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر 10تھانوں کے ایس ایچ او زکے خلاف سی سی پی او لاہور کو155-Cکے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج مظہرسلیم رامے کی عدالت میں اندراج مقدمے کی درخواستوں کی سماعت کی جاتی ہے، عدالت میں پولیس کی طرف سے مقدمات درج نہ کرنے پر سائلین کی طرف سے مقدمات درج کرانے کی درخواستیں دائر کی گئیں جس میں عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو حکم دیا کہ وہ عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کریں لیکن عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیاجس پر عدالت نے حکم عدولی کرنے پر10تھانوں کے ایس ایچ او زکے خلاف سی سی پی او کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ،جن ایس ایچ او زکے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے ان میں ایس ایچ او نشترکالونی ، قلعہ گجر سنگھ ،فیکٹری ایریا۔لیاقت آباد، مصری شاہ،نصیرآباد، کاہنہ، شاہدرہ اور تھانہ اچھرہ شامل ہیں۔

مزید :

لاہور -