حکومت معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،اللہ رکھا چودھری

حکومت معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،اللہ رکھا چودھری

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبہ کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولتو ں کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اربوں روپے صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری پر صرف کئے جا رہے ہیں دکھی انسانیت کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں ،پنجاب حکومت اسی مقصد کے پیش نظر عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ضروری قدم اٹھا رہی ہے ۔ سرکاری او رنجی ہسپتالوں کو کم ازکم سروس ڈلیوری کے معیار کے حصول کا پابند بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جن کی موثرمانیٹرنگ کا نظام وضع کیا گیا ہے۔

صوبے میں عوام کو صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک جامع پروگرام مرتب کیا گیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں پنجاب کے 10 اضلاع میں صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا اور صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شمولیت یقینی بنائی جائے گی پنجاب کے 10 اضلاع میں صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی میں نجی شعبہ کی شمولیت کا فیصلہ بہت اہمیت کا حامل ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -