بجٹ کی تیاری کے مراحل میں خواتین کو شامل نہ کرنا افسوسناک ہے،ڈاکٹر قیص اسلم

بجٹ کی تیاری کے مراحل میں خواتین کو شامل نہ کرنا افسوسناک ہے،ڈاکٹر قیص اسلم

  

لاہور( پ ر)ہو م نیٹ پاکستان کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قیص اسلم نے کہا ہے کہ بجٹ کی تیاری اور بجٹ کے اطلاق کے مراحل میں خواتین کو اس عمل میں شامل نہ کرنا انتہائی افسوس ناک امر ہے، غیر رسمی شعبہ میں اس وقت سب سے زیادہ تعداد خواتین کی ہے ان خواتین کا با اختیار ہونا ہی مستحکم ریاست کی ضمانت ہے خواتین ورکرز کی کے بنیادی حقوق کی فراہمی کو بجٹ کا حصہ بنانا ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے۔ ان خیلا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینارسے ماریہ کوکب،جاوید پاشا ،نسیم الرحمن سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

نہوں نے مزید کہا ہم چاہتے ہیں کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کا اقدام جلداز جلد کیا جائے تاکہ خواتین اور دیگر محروم طبقے کے مسائل کا یقینی ازالہ کیا جا سکے۔ہوم نیٹ پاکستان کے زیر اہتمام قومی و صوبائی بجٹ میں غیر رسمی شعبے سے تعلق رکھنے والے ورکرز کی بجٹ میں شمولیت اور خواتین کی معاشی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے کے علاوہ سول سوسائیٹی کے نمائندگان اور ہوم بیسڈ ورکرز خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -