حکمرانوں کو عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہو گا،انجینئر یاسر گیلانی

حکمرانوں کو عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہو گا،انجینئر یاسر گیلانی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ 68 سال سے حکومت کرنے والے روایتی حکمرانوں نے دہشت گردی، انتہاپسندی، توانائی کے بحران، کرپشن اور قومی اداروں کی زبوں حالی جیسے مسائل دینے کے سوا کچھ نہیں کیا تحریک انصاف نیک نیتی کے ساتھ ملک و قوم کے مسائل حل کرنے اور حکومت وقت کے خلاف آواز بلند کئے ہوئے ہے

اب کھوکھلے نعرے لگانے اور خالی دعوے کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔ حکمرانوں کو اب عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہو گا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملکی صورتحال کو پریشان کن کر دیاہے۔ کرپشن ملوث حکمران نام آنے پر آئین، جمہوریت اور ملک کوخطرہ ہے جیسی آوازیں بلند کرنا شروع ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ احتساب سے کوئی بھی بالاتر نہیں کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی ملکی مفاد میں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -