سالانہ سکاؤٹس کیمپوری 4سے14اگست تک مری میں ہو گا

سالانہ سکاؤٹس کیمپوری 4سے14اگست تک مری میں ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آئی ایس او کے مرکزی دفتر میں امامیہ چیف اسکاؤٹس انصر مہدی نے اسکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ اسکاؤٹ کیمپوری امسال بھی 4اگست سے دس روز کیلئے مری میں ہوگا کیمپ کے آخری روزنئے منتخب امامیہ چیف اسکاؤٹس کا اعلان کیا جائے گا انصر مہدی نے کیمپوری کی تیاریوں کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی تمام ڈویژنز میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے نائٹ کمپس کا سلسلہ مکمل ہوچکا ہے پا کستان بھر کے طلبا کی اخلاقی،نظریاتی تربیتی کیلئے آئی ایس او ہر سال مری میں اسکاؤٹ کیمپ منعقد کرتی ہے امسال بھی دس روزہ کیمپ منعقد کیا جائے گا جس میں ورزش،احکام عقائد سیرت پر علما کرام اور ماہرین گفتگو کروائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد طلبا کی فکری ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ معاشرے کے ذمہ دار شہری بن کر اپنا کلیدی کردار اداکریں آئی ایس او، پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے



اور آئی ایس او کا ہر نوجوان پاکستان نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا محافظ ہے پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کی محافظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے امامیہ چیف اسکاؤٹس کاکہنا تھا کہ طلبا کیلئے غیرنصابی سرگرمیوں کا انعقاد آئی ایس او کا خاصہ رہاہے۔