عید کے موقع پر مہنگائی حکومتی نااہلی کی مثال ہے،محمد جمیل
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر ہوشربا مہنگائی حکومتی نااہلی کی بدترین مثال ہے،ملک میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام سرے سے موجود ہی نہیں،ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی موجیں لگی ہوئی ہیں۔ ایک بیا ن میں انہو ں نے کہا عید سے قبل ہی چینی اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ کردیا گیا ہے، گوشت، پھل ،سبزیاں اور دالیں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں،دو نمبردودھ اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنیوالوں کو کوئی پوچھنے والا ہی نہیں،حکومتی دعووں کے باوجود مردہ جانوروں کا مضر صحت گوشت،جعلی دودھ اورغیر معیاری مشروبات سرعام فروخت ہورہے ہیں جس سے عوام مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں،ملک میں کسی جگہ بھی حکومتی رٹ نظر نہیں آرہی،اب تو بے حس حکمرانوں سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے بھی ندامت محسوس ہو تی ہے، حکومتی صفوں میں موجود ذخیرہ اندوزوں نے مقدس مہینے میں بھی اشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت پیدا کرکے کروڑوں کمالئے ہیں
،مارکیٹ میں غیر معیاری آٹے کی فروخت بھی دھڑلے سے جاری ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں چیک اہنڈ بیلنس کا نظام بہتر بنا کر ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کاروائی کی جائے۔