ایم کیو ایم کو دہشتگرد تنظیم قرار دیکر پابندی لگائی جائے،مولانا احمد مدنی

ایم کیو ایم کو دہشتگرد تنظیم قرار دیکر پابندی لگائی جائے،مولانا احمد مدنی

  

لاہور( پ ر)ایم کیوایم کودہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر فوراًپابندی لگائی جائے، ایم کیوایم کی کاروائیوں نے ثابت کردیاکہ اُسی نے ہی کراچی میں خون کی ہولی کھیلی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (ف) پنجاب کے صوبائی رہنماء مولانا احمد مدنی نے ایک اخباری بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ اب حکومت کوچاہیے کہ وہ کسی دباؤ کا شکار ہوئے بغیرایم کیوایم کودہشت گرد تنظیم قرار دے کراس پر فوراًپابندی عائد کرے اور دہشت گردوں کے سرغنہ الطاف حسین کواِنٹرپول کے ذریعے حراست میں لیکر مُجرموں کے کٹہرے میں کھڑاکرے

۔

۔

تاکہ ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے، اور بوری بند لاشوں کے لواحقین اور بلدیہ ٹاؤن سے زندہ جلی ہوئی اپنے پیاروں کی لاشیں اُٹھانے والے اپنے سامنے اپنے مجرموں کاانجام دیکھیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اِسی وجہ سے جے یوآئی نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ دہشت گردی کو صرف مذہب سے نہ جوڑا جائے بلکہ بلاتفریق علاقائیت،لسانیت اور صوبائیت کی بنیاد پر ہونے والی قتل وغارت گری کوبھی دہشت گردی قرار دیاجائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -