حکمرانوں کو کرپشن کے مقدمات سے راہ فرار نہیں ملے گی،حامد سرور

حکمرانوں کو کرپشن کے مقدمات سے راہ فرار نہیں ملے گی،حامد سرور

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامدسرورنے کہا ہے کہ حکمرانوں کابال بال بدعنوانی میں ڈوباہوا ہے انہیں ڈیڑھ سومیگاکرپشن مقدمات سے راہ فرار نہیں ملے گی ،احتساب کانقارہ بجادیا گیا ہے۔ حکمرانوں نے بڑی دہائی دی مگروہ اپنادفاع کرنے میں ناکام رہے دوران اقتدارکسی بھی بنک سے باآسانی کلین چٹ لی جاسکتی ہے مگر میڈیا کے روبروکاغذات لہرا کر باشعورعوام کوبیوقوف نہیں بنایا جا سکتا 150 میگا کرپشن مقدمات میں عمران خان اورچودھری سرور سمیت پی ٹی آئی کے کسی رہنما کانام نہیں ، نیب کی فہرست منظرعام پرآگئی مگرابھی تک وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کااستعفیٰ نہیں آیا نیب کی فہرست کے سلسلہ میں حکمرانوں کی کوئی تردیدیاوضاحت قابل اعتماداورقابل قبول نہیں ہے ۔ اپنے ایک بیان میں حامدسرورنے مزید کہا کہ سالہاسال سے کرپشن اوراربوں روپے کے قرض ہڑپ کرنیوالے پھر مسند اقتدار پر براجمان ہیں ۔دھونس دھاندلی سے اقتدارمیں آنے سے کسی کو کلین چٹ نہیں مل جاتی حکمرانوں اورا ن کے حواریوں کاشرمناک ماضی قومی سیاست کا ایک بدبودارباب ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کیلئے بیرون ملک کاروبارکرنا اور اثاثے رکھناجرم قراردیاجائے جس شخص کی ایک بھی پائی ملک سے باہرہو اسے وفاقی اورصوبائی سطح پر کوئی سرکاری عہدہ نہ دیاجائے

۔انہوں نے کہا کہ اگرشریف خاندان اورزرداری خاندان کے لوگ ملک وقوم کے ساتھ مخلص ہے توبیرون ملک بنکوں میں پڑے اپنے کئی ہزارارب ڈالر پاکستان واپس لے کرآئیں ۔حکمران دن رات بیرونی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں کاروبارکرنے اورانڈسٹری لگانے کی دعوت دیتے ہیں جبکہ خودانہیں پاکستان سرمایہ کار ی کیلئے موزوں اورمحفوظ نہیں لگتا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -