تحریک انصاف کے فیصل فریاد اعوان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی

تحریک انصاف کے فیصل فریاد اعوان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف نے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر 4سے پارٹی ٹکٹ پر کونسلر منتخب ہونے والے فیصل فریاد اعوان کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے اور اس کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس ضمن میں تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا ہے ،تفصیلات کے مطابق مذکورہ کونسلر کو پارٹی کی طرف سے شو کاز نوٹس دیا گیا تھا

جس میں نواز لیگ کی طرف سے 50لاکھ روپے لینے اور پی سی ہوٹل میں ایک ہفتے کے قیام کے بدلے فیصل فریاد نے چئیر مین کے انتخاب میں نواز لیگ کے اُمیدوار کو ووٹ دیا ان الزامات کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہنے اور دوبارہ وائس چئیر مین کیلئے پارٹی ڈسپلن کی پابندی نہ کرنے پر فیصل فریاد اعوان کو ہمیشہ کیلئے تحریک انصاف سے نکال دیا گیا ہے پارٹی رہنماؤں کے مطابق اس شخص نے نہ صرف اپنے ووٹرز سے بد عہدی کی ہے بلکہ پارٹی کی پیٹھ میں بھی چھرا گھونپا ہے جس کے پلیٹ فارم سے فیصل فریاد کی کامیابی کیلئے پارٹی کارکنوں نے دن رات کام کیا ،تحریک انصاف وارڈ 4سے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پارٹی قیادت کی طرف سے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے فیصل فریاد اعوان کی بر طرفی کو درست اقدام قرار دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -