حکومت عوا م کو ان کی دہلیز پر سہولتیں دے گی،پیر اشرف رسول

حکومت عوا م کو ان کی دہلیز پر سہولتیں دے گی،پیر اشرف رسول

  

فیروزوالہ( نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کا تہہ کیے ہوئے ہے حکومت عوام زیادہ سے زیادہ بنیادی سہولتیں فراہم کررہی ہے تاکہ عوام کے مسائل مقامی سطح پر ہی حل ہوں۔حکومت کی بہترین پالیسی کی وجہ سے ملک کے معاشی حالات بہتر سے بہتر ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیل فیروزوالہ میں ڈومیسائل کے اجراء کے سلسلہ میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ رانا محمد شکیل اسلم اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجودتھے۔ رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا مسلم لیگ کی حکومت نے ہر ممکن عوام کی بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کے احکامات پر تحصیل کی سطح پر ڈومیسائل کا اجراء ایک بہت بڑ ا اقدام ہے۔ جس سے تحصیل بھر کے شہریوں کو اب دور دراز جانے کی بجائے۔ تحصیل کی سطح پر ہی اپنے ڈومیسائل بنا سکیں گے اسسٹنٹ کمشنر فیروز والہ رانا محمد شکیل اسلم نے کہا کہ ڈومیسائل کے اجراء سے عوام کو بے حد فائدہ ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -