ساہیوال کول پاور پلانٹ قومی نوعیت کا اہم منصوبہ ہے،میاں عرفان

ساہیوال کول پاور پلانٹ قومی نوعیت کا اہم منصوبہ ہے،میاں عرفان

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ قومی نوعیت کا انتہائی اہم منصوبہ ہے اور1320 میگاواٹ کے اس منصوبے پر برق رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے پنجاب حکومت اور چینی کمپنی مشترکہ اقدامات کے ذریعے منصوبے کو 2017ء میں مکمل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ 2017 میں بجلی مہیا کرے گا

متعلقہ وفاقی اور صوبائی ادارے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے چینی کمپنی کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے اور منصوبے کے حوالے سے اب تک تمام امور کو انتہائی برق رفتاری سے آگے بڑھایا گیا ہے۔ کراچی پورٹ سے کوئلے کی سائٹ تک ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔سائٹ پر کام کرنے والی چینی کمپنی کے انجینئرز اور عملے کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ساہیوال میں سپر کریٹیکل پاور پلانٹس لگائے جا رہے ہیں جو ماحول دوست ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -