پٹھا ن برادری پولیس کے خلاف عدالت پہنچ گئی،مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

پٹھا ن برادری پولیس کے خلاف عدالت پہنچ گئی،مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

  

لاہور(نامہ نگار )بادامی باغ پولیس کے انسپکٹر سمیت 14پولیس اہلکاروں کی جانب سے گل جان پٹھان کے گھر داخل ہونے ،عورتوں اور بچوں پر تشدد کرنے پر بادامی باغ پولیس کے خلاف بڑی تعداد میں پٹھان برادری احتجاج کرتے سیشن عدالت پہنچ گئی ،متاثرہ افراد نے عدالت کے باہر ہاتھ اٹھا کر احتجاج کیا ،ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے سی سی پی او لاہور کو ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت میں گل جان نامی پٹھان نے اپنے وکیل کی وساطت سے تھانہ بادامی باغ کے انسپکٹر عارف ،سب انسپکٹرنذیر اور 12پولیس کانسٹیبلوں کے خلا ف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ وہ گھر شاداب کالونی بادامی باغ موجود تھا کہ پولیس اہلکار اس کے گھر زبردستی داخل ہوئے جہاں انہوں نے رقم نہ دینے پر اس کے اہلخانہ پر تشدد کیا گھر کا سامان توڑ دیا علاقے کے لوگوں کی مداخلت پر پولیس اہلکار چلے گئے، عدالت میں دوران سماعت بڑی تعداد پٹھان برادری پولیس کے خلاف احتجاج کرتی رہی

،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -