عوام کو ٹریفک مسائل سے نجات دلائی جائے گی،نعیم اللہ گل

عوام کو ٹریفک مسائل سے نجات دلائی جائے گی،نعیم اللہ گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن )کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کا نظم و ضبط ٹریفک کے نظام سے جانچا جاتا ہے ۔عوام کو ٹریفک کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے ایسا پروگرام مرتب کیا جائے گاجس پر عملدرآمد سے عام آدمی کو سہولت ملے اورٹریفک کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہوں گے۔ پنجاب میں شاہراؤں کی تعمیر سے ٹریفک بآسانی رواں دواں رہے گی



پلوں اور انڈ پاسز کی تعمیر سے مسافر تیزی سے اپنی منزل کی جانب گامز ن رہتے ہیں کشادہ سڑکوں کی وجہ سے ٹریفک پھنس جانے کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔ ٹریفک کا بہترین نظام مہذب معاشروں کی پہچان ہے شہریوں کو ٹریفک کے حوالے سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے اورٹریفک کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے ٹریفک کا موثر نظام انتہائی ضروری ہے اوراس ضمن میں بہتر مینجمنٹ کرکے ٹریفک کے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں ٹریفک کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے پنجاب حکومت عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک کے نظام میں موثر اصلاحات متعارف کرارہی ہے ،جس سے عوام کو ٹریفک مسائل سے نجات ملے گی اورٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی ٹریفک نظام میں بہتری کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو موثر کوآرڈینیشن کے تحت کام کرنا ہے۔ سڑکوں اور ٹریفک کی موثر مینجمنٹ انتہائی ضروری ہے۔ٹریفک کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو ایک چھت تلے یکجا کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس ضمن میں جلد سفارشات پیش کی جائیں۔