نواز شریف سے بہتر کشمیریوں کی وکالت کوئی نہیں کر سکتا،عامر نواب
لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) لاہورکے نائب صدرعامرنواب خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف سے بہتر کشمیریوں کی وکالت کوئی نہیں کرسکتا۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت اورحکومت کشمیریوں کی سیاسی وسفارتی حمایت کرنااپنافرض سمجھتی ہے ۔وزیراعظم اوران کے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کے درمیان روس میں ہونیوالی ملاقات کے سلسلہ میں بدگمانیاں پیداکرنیوالے متعصب ہیں ۔وزیراعظم اپنے بھارتی ہم منصب سے ملیں اور کشمیریوں کی بات نہ کریں یہ نہیں ہوسکتا۔
پاکستان میں 5فروری کے دن یوم یکجہتی کشمیر منانے کی شروعات بھی وزیراعظم میاں نوازشریف کے دورحکومت میں ہوئی تھی۔ وہ اسماعیل نگرمیں ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔عامرنواب خان نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں میں خاطرخواہ ریلیف کی فراہمی میں صارفین خادم پنجاب میاں شہبازشریف کوجھولیاں اٹھااٹھاکردعائیں دے رہے ہیں۔رمضان بازاروں میں ضروریات زندگی کے دام اوران کی کوالٹی پرہرگزکمپرومائز نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب میاں شہبازشریف مہنگائی کے آدم خوربھوت کوبے لگام ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ضلعی ادارے ملاوٹ مافیا اورگرانفروشوں کیخلاف قانونی کاروائی کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب میاں شہبازشریف کے احکامات کی روشنی میں جعلی ادویات کی تیاری اورفروخت روکنے کیلئے پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیرکی قیادت میں ٹاسک فورس اپنافعال کرداراداکررہی ہے۔عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں۔