عرس مبارک

عرس مبارک

  

لاہور(پ ر)حضرت بابا خاکی شاہ سرکار علیہ رحمتہ کے سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات گزشتہ روز گرین ٹاؤن باگڑیاں میں اختتام پذیر ہو گئیں عرس کے آخری روز پولیس اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کبڈی کا میچ ہوا پاکستان کبڈی کے سابق کپتان ملک مشتاق نے ریفری کے فرائض انجام دیئے

تماشائیوں نے کھلاڑیوں کو تالیاں بجا بجا کر بھر پور داد دی منصفین کے مطابق پنجاب پولیس کبڈی ٹیم نے مقابلہ جیت لیا مہمان خصوصی ممتاز صحافی اقبال بخاری نے فاتح ٹیم اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو کیش پرائز کے ساتھ مبارک باد بھی دی انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں دربار بابا خاکی شاہ سرکار انتظامیہ کے ارکان فریاد حسین خاکی اور عمر حیات جوئیہ کے حسن انتظام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -