ترکی کے وفد کا پی ایچ اے افسران کے ہمراہ لاہو ر کا تفصیلی دورہء

ترکی کے وفد کا پی ایچ اے افسران کے ہمراہ لاہو ر کا تفصیلی دورہء

  

لاہور(اپنے خبر نگارسے ) ترکی کے وفد کا پی ایچ اے افسران کے ہمراہ لاہور کا تفصیلی دورہ۔پی ایچ اے افسران کے ساتھ مجوزہ منصوبہ ’’گریٹر اقبال پارک ‘‘ کا تفصیلی معائنہ کیاتمام حا لات کا جائزہ لیامینار پاکستان میں موجود جھیل سمیت تمام رکاوٹیں دیکھیں اور رکاوٹیں دور کرنے کیلئے پی ایچ اے افسران کے ساتھ مشاورت کی ۔عتیق سٹیڈیم کی بلڈنگ کو بھی گریٹر اقبال پارک کے ساتھ ملانا ہے بادشاہی مسجد کے ساتھ فصیل شہر کو بھی دیکھااور منصوبے کے خدوخال کا تفصیلی اور بغورجائزہ لیاجس کا تمام جائزہ لینے کے بعد ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے کمیٹی کا نام گریٹر اقبال پارک مانیٹرنگ کمیٹی رکھا گیاہے منصوبے کے بارے میں ترک ماہرین کا کہنا ہے کہ ایشیا میں جدید سہولتوں سے آراستہ ،منفرد،سب سے بڑا اور خوبصورت ترین پارک ہوگا۔جس میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔اور چاروں صوبوں کی ثقافت کے مطابق فوڈ سٹریٹ بنائی جا ئے گی۔اس کے علاوہ سپورٹس کمپلیکس ،کرکٹ گراؤنڈ ،فٹ بال گراؤنڈ اور واکنگ ٹریک بنائے جائیں گے۔ منصوبے میں استعمال ہونے والا تما م مٹیریئلA+کوالٹی کا ہوگا۔مانیٹرنگ کمیٹی عید کے بعد وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔اور عید کے فوراًً بعدمنصوبے پر کام شروع ہو جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -