قیام پاکستان کے مقاصد پورے کرنیکے لئے اسلامی نظام ضروری ہے،حسیب قادری

قیام پاکستان کے مقاصد پورے کرنیکے لئے اسلامی نظام ضروری ہے،حسیب قادری

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام 27رمضان المبارک کی مناسبت سے ملک بھر میں یوم پاکستان منایا گیا اس سلسلہ میں مختلف شہروں میں تحفظ پاکستان کانفرنسیں منعقد کی گئیں اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں اور کارکنوں نے تحریک آزادی پاکستان کے رہنما ؤں کے مزارات پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں ۔ یوم پاکستان کے اجتماعات میں پاکستان کو عظیم تربنانے کیلئے تجدید عہد بھی کیا گیا ۔ یوم پاکستان کے موقع پر مفتی محمد حسیب قادری نے جامعہ انوار مدینہ لاہور میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کے مقاصد پورے کرنے کیلئے نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ ضروری ہے۔علماء و مشائخ اہلسنّت نے تحریک پاکستان میں قائدانہ کردار ادا کیا تھا۔ پاکستان کو عظیم تر بنانے کیلئے کرپشن اور دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے۔سنی اتحاد کونسل کے مرکزی وائس چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا نے فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل حق پاکستان کے تحفظ ، استحکام اور سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -