ڈی سی او کا دورہ ملتان روڈ سبزی منڈی معیار اور قیمتیں چیک کیں

ڈی سی او کا دورہ ملتان روڈ سبزی منڈی معیار اور قیمتیں چیک کیں

  

لاہور(جنرل ر پورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے ملتان روڈ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ڈی سی او لاہور نے منڈی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ،کو الٹی اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا۔انہوں نے منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کو چیک کیااور خود مختلف سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کروائی۔ڈی سی او لاہور نے ملتان روڈ سبزی و فروٹ منڈی میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منڈی میں صفائی ستھرائی کیلئے واسا ، ایل ڈبلیو ایم سی ،علامہ اقبال اور سمن آباد ٹاؤن اکٹھے کام کررہے ہیں اور منڈی میں 80فیصد صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ صفائی کا باقی 20 فیصدکام �آج شام تک مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -