قرآن مجید پر عمل دنیا اور آخرت کی ضمانت ہے،مولانا عبدالنعیم

قرآن مجید پر عمل دنیا اور آخرت کی ضمانت ہے،مولانا عبدالنعیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم نے تکمیل قرآن مجیدکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید پر عمل دنیا اور آخرت کی ضمانت ہے قرآن جیسا عظیم معجزہ اورکلام دنیا میں موجود نہیں ہے کروڑوں حفاظ کرام کے سینوں میں قرآن مجید کا محفوظ ہونا یہ ختم نبوت کی روشن دلیل ہے ،قرآن پاک کے احکامات پر عمل پیراہونے والے دنیا اورآخرت میں کامیا ب اور اس سے اعراض کرنے والے ذلت اور خواری کا شکار ہورہے ہیں


۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے کروڑوں حفاظ کے سینوں میں قرآن مجید کا حرف بحرف محفوظ ہونا کلام پاک کا ایک معجزہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی کتاب بار بار نہیں پڑھی جاتی یہ واحد قرآن مجید ایسی کتاب ہے کہ جتنی مرتبہ اسکی تلاوت کی جائے گی تلاوت کرنے والانئے معانی اور مطالب سے بہرہ ور ہوتا ہے امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل قرآنی احکامات کی پیروی میں موجود ہے۔