نرسوں کو ترقی دینے کے لئے اقدامات جاری ہیں،سلمان رفیق

نرسوں کو ترقی دینے کے لئے اقدامات جاری ہیں،سلمان رفیق

  

لاہور( جنرل رپورٹر )مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ نرسز کے سروس سٹرکچر اور انہیں اگلے گریڈوں میں ترقی دینے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں اور اگست کے پہلے ہفتے میں نرسز کے پروموشن کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (DPC)کا اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ نرسز کے 5درجاتی سروس سٹرکچر پر کام شروع ہو چکا ہے اور نرسز اس سلسلہ میں جلد خوشخبری سنیں گی۔انہوں نے یہ بات ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے میڈم توصیف خانم کی قیادت میں مشیر صحت سے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔اس موقع پر سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز،ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ (ایڈمن) عدنان ظفر،ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) راجا منصور اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔نرسوں کے وفد نے مشیر صحت کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے چھٹیوں کے دوران بعض ہسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے نرسوں کے الاؤنسز کی کٹوتی کی شکایت کی ۔توصیف خانم نے نرسز کے سروس سٹرکچر ،پروموشن میں تاخیر ،سرگنگا رام ہسپتال کے نرسنگ ہوسٹلز کی حالت کے بارے میں آگاہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ حال ہی میں 1500نرسوں کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی ہے اور جن نرسوں کے کیس کسی وجہ سے ڈیفر ہو ئے تھے ان کو بھی آئندہ DPCکے اجلاس میں کنسیڈر کیا جائے گا ۔اجلاس کو بتایاگیا کہ نرسز کی نظر ثانی شدہ سنیارٹی لسٹ محکمہ صحت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر کے اعتراضات طلب کئے گئے تھے لیکن اب تک صرف 3-4اعتراضات داخل کرائے گئے ہیں ۔ایڈیشنل سیکرٹری عدنا ن ظفر نے بتایا کہ اگست میں ہونے والی پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں نرسز کی ترقی کے زیادہ سے زیادہ کیس نمٹا ئے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت نے بپلک سروس کمیشن کو پہلے 1200نرسوں کی ریکوزیشن بھجوائی تھی جبکہ مزید 800نرسز کی ریکوزیشن PPSCکو ارسال کر دی گئی ہے ا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -