جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز وعملہ عید مریضوں کے ساتھ منائنگے

جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز وعملہ عید مریضوں کے ساتھ منائنگے

  

لاہور(جنرل ر پورٹر) عیدکے رنگ ، مریضوں اور ان کے لواحقین کے سنگ۔پرنسپل پی جی ایم آئی جنرل ہسپتال کے فیصلے سے مریضوں اور ان کے لواحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جنرل ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے بہتر علاج معالجہ کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران جہاں عید کی تعطیلات کا ڈیوٹی روسٹر بھی زیر بحث آیا وہیں پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر خالد محمود نے ساتھی ڈاکٹرز پر واضح کیا کہ عید کے دنوں میں ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو بہتر نگہداشت کی فراہمی کے علاوہ ان کے ساتھ وقت گذارنا بھی اشد ضروری ہے تاکہ ان میں احساس کمتری پیدا نہ ہو اور وہ یہ نہ خیال کریں کہ بیماری کی وجہ سے وہ عید نہیں منا سکے۔ لہذا ہسپتال انتظامیہ اس ضمن میں رواں سال خصوصی پروگرام کے تحت ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین کو کھانا فراہم کرے گی اور عید کے دنوں میں بھی ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ وقت گذارا جائے گا۔دوران میٹنگ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے استفسار پر بتا یا کہ وہ خود عید کے دنوں میں مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -