بھارت پاکستان سے دوستی نہیں تابعداری چاہتا ہے،صاحبزادہ حامد رضا

بھارت پاکستان سے دوستی نہیں تابعداری چاہتا ہے،صاحبزادہ حامد رضا

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہاہے کہ بھارت پاکستان سے دوستی نہیں تابعداری چاہتا ہے پاکستان دہشتگردی کو ختم اور بھارت دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے الطاف حسین نے دفاعی اداروں کے خلاف غیر شائستہ زبان استعمال کرکے ملک دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاک فوج کے خلاف بد زبانی نا قابل برداشت ہے۔عوام کے مسائل میں اضافہ اور حکمرانوں کے وسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔

ملک کے اندھیرے دور کرنے کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ضروری ہے آپریشن ضرب عضب میں جانیں قربان کرنے والے فوجی قوم کے محسن ہیں بھارت کی ہر سازش کا فوری اور مؤثر توڑ ضروری ہے کراچی کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے رینجرز جہاد کررہی ہے ملک کو تباہ کرنے والے لٹیرے اپنے انجام کو پہنچنے چاہئیں دہشتگردوں کی مالیاتی سیکیورٹی لائن کو کاٹنا ہو گاان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پاکستان فلاح پارٹی کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت ملک کو ہڑتالوں سے بچانے کیلئے تاجروں کے مطالبات پورے کرے بینکنگ سروسز پرناجائز ٹیکس لگانے سے ہنڈ ی جیسے ناجائز کاروبار کو فروغ ملے گا اور تاجر حضرات بینکوں سے لین دین ختم کرکے دوسرے راستے تلاش کریں گے حکومت ٹیکس کے نام پر تاجروں سے بھتہ وصول نہ کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -