17جولائی کو یوم تحفظ حرمین و مسجد اقصیٰ منانے کی تیاریاں مکمل

17جولائی کو یوم تحفظ حرمین و مسجد اقصیٰ منانے کی تیاریاں مکمل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)17جولائی کو ملک بھر میں ’’یوم تحفظ حرمین ومسجد اقصیٰ ‘‘منانے کی تیاریا ں مکمل کرلی گئیں۔پاکستان علماء کونسل کی ذیلی تنظیم وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ)کے تحت ملک بھر کی76ہزار چار سو سے زائد مساجد کے اندر خطبات جمعہ میں عالم اسلام کے مسائل ،فلسطین کی آزادی ،ارض حرمین الشریفین کے تحفظ و سلامتی اور دفاع کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے ارض حرمین الشریفین کے مکمل تحفظ اور دفاع کیلئے ہر قسم کے تعاون کیلئے قراردادیں منظور کی جائیں گی اور عوام الناس کو عالم اسلام کے مسائل اور ارض حرمین الشریفین کو لاحق ہونے والے خطرات سے آگاہ کیا جائے گااور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ 17جولائی کو آزادکشمیر ،گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ۔مرکزی اجتماع جامع مسجد المصطفیٰ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہوگا جس سے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی خطاب کریں گے جبکہ فیصل آباد میں مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج (ڈیرہ اسماعیل خان)،مولانا عبد الکریم ندیم (خانپور)،حافظ حسین احمد (مردان)،مفتی محمد یونس (آزاد کشمیر)،مولانا عبد الباری (پشاور) ، مولانا ایوب صفدر(گوجرانوالہ)،مولانا عبد الحمید وٹو(قلعہ دیدار سنگھ)، مولانا طار ق محمود مدنی(کراچی)،مفتی وحید احمد (کوئٹہ)،حافظ محمد امجد ،مولانا شبیراحمد عثمانی(فیصل آباد)،مولانا ممتاز کلیار (جڑانوالہ)، مولانا انوار الحق مجاہد(ملتان)،مفتی عمر فاروق (خانیوال)،سید عبد الغفار شاہ حجازی(لودھراں)،مولانا خورشید نعمانی(بہاولنگر)،مولانا شفیع قاسمی (ساہیوال) ، مولانا طیب قریشی (مظفرگڑھ)،مولانا سمیع اللہ ربانی (لیہ)،مولانا طارق ندیم (پاکپتن)،مولانا فہیم الحسن (شیخوپورہ)،مولانا رسال الدین آزاد (قصور)،الحاج طیب شاد قادری (شاہکوٹ) ، مولانا امجد محمود معاویہ(گوجرانوالہ)،مولانا ابوبکر حمزہ(چکوال)،مولانا شکیل الرحمن (اوکاڑہ)،مولانا سعد اللہ شفیق (رحیم یارخان)،مولانا عمر عثمانی(گجرات)،مولانا اصغر کھوسہ(ڈیرہ غازیخان)،مولانامبشر حضور (بہاولپور)مولانا وقار احمد عثمانی(سرگودھا)، مولانا عبد المالک جھنگ میں اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -