پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی کوشش جاری رکھی جائے،ضیاء الحق نقشبندی

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی کوشش جاری رکھی جائے،ضیاء الحق ...

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)تنظیم اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 27رمضان المبارک کو یوم نظریہ پاکستان کے طور پر منایا گیا اس سلسلہ میں مرکزی تقریب بعنوان’’ نظریہ پاکستان کانفرنس ‘‘ جامع مسجد حنفیہ پنج پیر بادامی باغ لاہور میں ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان محمد ضیاء الحق نقشبندی نے کہا کہ 27رمضان المبارک کی بابرکت رات میں بنایا گیا پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے خواب کو حقیقی معنوں میں پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔علامہ ڈاکٹر سعید احمد سعیدی ،ممبر ایگزیکٹو بورڈ تنظیم اتحاد امت پاکستان مفتی محمد ابو بکر اعوان ایڈووکیٹ اور مفتی محمد قیصر شہزاد نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان میں قربانیاں دینے والوں حقیقی معنوں میں تاریخ پاکستان کا حصہ بنایا جائے نصاب تعلیم میں ایسے تمام تحریک پاکستان کے راہنماؤں کو شامل کیا جانا چاہیے جو تحریک پاکستان میں پیش پیش رہے ہیں ۔ اپنی تاریخ کو نصاب تعلیم کا حصہ بنا کر نوجوان نسل کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی محبت سے حقیقی معنوں میں آگاہی فراہم کی جا سکتی ہے ۔جامع مسجد فیضان رسول میں علامہ محمد نعیم جاوید نوری اور مفتی مسعود الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جشن آزاد ی کی حقیقی تاریخ 27رمضان المبارک ہی ہے ہمیں اس روز اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوناچاہیے ۔جن باقی شہروں میں جن شخصیات نے تقریبات کا اہتمام کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -