صدقہ فطر 100روپے کے حساب سے ادا کیا جائے،پیر مصطفی رضوری

صدقہ فطر 100روپے کے حساب سے ادا کیا جائے،پیر مصطفی رضوری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) مرکزاہلسنت جامع حزب الاحناف 11 داتا دربار روڈ لاہور کے امیر مفتی پیر سید مصطفی اشرف رضوی نے اعلان کیا ہے کہ اہلسنت و جماعت اس سال صدقہ فطر 100 روپیہ ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ فقہ حنفی کے مطابق عید کے دن جو مال دار پر واجب ہوتا ہے وہ صدقہ فطر ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے صدقہ فطر کو لازم فرمایا ۔ صدقہ فطر لوگوں کو بیہودگی اور فحش سے پاک کرنے اور مساکین کو کھانا دینے کیلئے ہے۔ جب تک صدقہ فطر ادا نہ کریں روزہ آسمان اور زمین کے درمیان معلق رہتا ہے۔ صدقہ فطر عید کے دن صبح طلوع ہوتے ہی واجب ہو جاتا ہے۔ لہذا ہر مسلمان جس نے روزے رکھے ہیں یا نہیں رکھے جو اپنا اور اپنے اہل و عیال کی طرف سے صدقہ فطر جو واجب ہے ادا کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -