عالمگیری بادشاہی مسجد میں 27رمضان المبارک کا سب سے بڑا اجتماع

عالمگیری بادشاہی مسجد میں 27رمضان المبارک کا سب سے بڑا اجتماع

  

لاہور(پ ر)عالمگیری بادشاہی مسجد لاہورمیں 27ویں شب رمضان المبارک (لیلتہ القدر)کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جس میں ہزاروں فرزندانِ اسلام نے شرکت کی اور اجتماعی نماز کے ساتھ اجتماعی دعا و اجتماعی توبہ و استغفار کی اور اپنے گناہوں پر نادم و شرمندہ ہوکر اور آنسو بہاکر اللہ تعالیٰ کے حضور التجا کی اور اپنے گناہوں پر معافی مانگی ۔ خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے وحدت امت اور ملکی امن و سلامتی اورترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی اجتماعی دعا کرائی اور اللہ تعالیٰ سے التجا کی کہ اللہ رب العزت کرہِ ارض پر مکہ و مدینہ کے کلمہ اسلام کے نام پر بننے والے دوسری اسلامی ریاست پاکستان کو ہر قسم کے بحرانوں اور دہشتگردی کی لعنت سے نجات دلا کر پیارے وطن پاکستان کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنا۔یا اللہ حرمین شریفین کی حفاظت فرما اور اللہ تعالیٰ کے حضور التجاء کی کہ رمضان المبارک بخشش و مغفرت کا مہینہ ہے اور اسکا آخری عشرہ جہنم سے نجات کا ہے یا اللہ ہمارے تمام گناہوں و خطاؤں کو معاف فرما اور ہمیں جہنم سے نجات دلاکر جنت الفردوس نصیب فرما ۔یا اللہ تیرا وعدہ ہے کہ جو شخص اپنے گناہوں پر شرمندہ ہوکر اور اس پر آنسو بہاکر مجھ سے مغفرت طلب کرے میں اسکو معاف کردیتا ہوں یا اللہ ہمیں بخش دے اور ہماری توبہ قبول فرما یقیناًآپ اپنے وعدہ کو پورا کرتے ہیں اور گناہگاروں کو معاف کرنا آپ پسند کرتے ہیں یا اللہ ہمیں معاف فرما ، ہمیں معاف فرما ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -