ایران شامی تنازعہ کے حل میں اپنا کردار ادا کرے،فرانسیسی صدر

ایران شامی تنازعہ کے حل میں اپنا کردار ادا کرے،فرانسیسی صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(اے پی پی) فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ شامی بحران حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ذرا ئع ابلا غ کی رپورٹ کے مطابق فرانسوا اولانڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کو چاہیے کہ وہ شام کے مسئلے کے حل کیلئے ہر ممکن مدد کرے۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ بڑی طاقتوں کو ایرانی پابندیوں کے خاتمے سے حاصل ہونے والے مالی وسائل کے طر یقہ استمعال کے حوالے سے چوکس رہنا پڑے گا ۔
واضح رہے کہ ایران شامی صدر بشار الاسد کا سب سے بڑا حامی تصور کیا جاتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -