موجودہ حکومت عوام سے جھوٹ بولنا بند نہیں کر سکتی، میاں ایوب

موجودہ حکومت عوام سے جھوٹ بولنا بند نہیں کر سکتی، میاں ایوب

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ( ن) لیگ کی حکومت نے رمضان میں بھی جھوٹ بولنا بند نہیں کیا وزیر پانی و بجلی میڈیا پر کہتے ہیں کہ سحری اور افطاری میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سحری اور افطار کے دوران بھی عوام رو شنی کو ترستے ر ہے اور بد ترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگ اللہ کو بھی پیارے ہوئے ہیں جس کی تام تر ذمے داری مسلم لیگ کی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

روشنی لانے کے دعوے کرنے والوں نے لوگوں کے گھروں کو اندھیروں میں ڈبودیا ہے ۔میاں محمد ایوب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ملک بھر میں بجلی کے مسائل پیدا نہیں ہوئے تھے اور نہ ہی کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترسے تھے اب تو حکومت نے عوام کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کرکے توبہ توبہ کرواکر رکھ دی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -