حکومت عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری کر رہی ہے،فرخ جاوید مون

حکومت عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری کر رہی ہے،فرخ جاوید مون

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبرڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی لاہورفرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے دوسالہ اقتدار کے دوران شہریوں کواضافی ٹیکسوں اورمہنگائی کے باربارڈرون حملوں سے بری طرح زخمی کرکے ان سے دووقت کی روٹی بھی چھین لی ہے اور اب حکومت گیس بم گرانے کی تیاریاں کررہی ہے جوپہلے سے ہی مہنگائی کے طوفان میں پھنسی عوام کے لیے کسی ڈرون حملے سے کم نہیں ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ 27 ویں رمضان کی طاق رات کوشہریوں نے جھولیاں اٹھا کرملکی سلامتی اورحکومت سے نجات کیلئے دعائیں کیں ۔فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کودوسال کے بعد اپنی غریب دشمن پالیسیوں کا اندازہ ہوگیا ہے جس وجہ سے انہوں نے خود ہی ’’ شہرخموشاں ‘‘ بنانے شروع کردیئے ہیں کیونکہ جتنی تیزی سے پنجاب میں لوگ بے روزگاری ،غربت اورمہنگائی سے تنگ آکر خودکشیاں کررہے ہیں توپھرشہرمیں ’’ شہرخموشاں ‘‘ ہی بنیں گے ؟ ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -